پاک بھارت ٹاکرا:احمدآباد میں پرائیویٹ جیٹ طیاروں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ،ٹریفک 30 فیصد بڑھ گئی

احمد آباد ایئرپورٹ پر، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم ترین میچ کے بعد نجی طیاروں کی آمدورفت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے نتیجے میں احمد آباد ایئرپورٹ پر نجی طیاروں کی آمدورفت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شہری ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق، 2022 کے گجرات انتخابات کے دوران احمد آباد ہوائی اڈے پر کل 79 چارٹرڈ طیارے کھڑے تھے۔

پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے احمد آباد جائیں گی۔

ہر روز احمد آباد ہوائی اڈہ 250 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں ہینڈل کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں