آئی سی سی نے غلطی کو تسلیم کرلی، سابق بھارتی کرکٹر کی بھی شدید تنقید

آئی سی سی نے بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کے اہم میچ کے دوران ڈی آر ایس میں خامی کا اعتراف کیا ہے۔

چنئی میں گزشتہ روز ہونے والے کانٹےدار مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک وکٹ کے معمولی مارجن سے شکست دے کر ابھرا۔

 جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے صرف 8 رنز درکار تھے اور پاکستان کو صرف ایک وکٹ کی ضرورت تھی۔ جب حارث رؤف کی گیند پر جنوبی افریقی بلے باز تبریز شمسی کا پیڈ لگ گیا تو پاکستان نے ایل بی ڈبلیو کی سخت درخواست کی، لیکن امپائر نے آؤٹ نہیں دیا۔

 پاکستان نے ریویو لینے کے بعد پتہ کہ چلا بیٹسمن صاف آؤٹ تھا، لیکن آئی سی سی قوانین کی تحت آؤٹ نہیں دیا گیا ۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی آئی سی سی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناقص امپائرنگ اور قواعد پاکستان کے نقصان کا ذمہ دار ہیں اور کونسل کو اس کے مطابق اپنی قانون سازی میں ترمیم کرنی چاہیے۔

آئی سی سی کو پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ کے دوران دیئے گئے ایک متنازعہ فیصلے کی وجہ سے وضاحت فراہم کرنا پڑی جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

آئی سی سی نے ان کی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ پہلے دکھائے گئے ڈی آر ایس ری پلے میں خامی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں