سیمی فائنل کھیلنے کی تھوڑی سی امید اب بھی باقی، پاکستان کس طرح پہنچ سکتا ہے؟

جنوبی افریقہ سے اہم میچ ہارنے کی بعد پاکستان کا ورلڈکپ سیمی فائینل میں پہنچنا اب انتہائی مشکل ہوچکا ہے، تاہم اب بھی تھوڑی سی امید باقی ہے۔

پاکستان کے اب ورلڈ کپ میں چھ میچوں سے کل چار پوائنٹس ہیں۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کو نہ صرف اپنے اگلے تین میچ جیتنے ہوں گے بلکہ دوسرے ممالک کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

اگر پاکستان کو اپنے بقیہ تین میچ جیتنے کی امید ہے تو اسے دوسری ٹیموں کی مدد کی ضرورت ہوگی لیکن اگر وہ اپنی موجودہ کارکردگی کو جاری رکھے تو ایسا کرنا مشکل ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق، ہوم ٹیم انڈیا سمیت جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل کھیلنا یقینی ہے۔

فی الحال، آسٹریلوی ٹیم، جو اب تک اپنے پانچ میں سے تین میچ جیت چکی ہے، پاکستان کے سیمی فائنل میں آگے بڑھنے کے امکانات کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ آسٹریلیا کو کم از کم دو میچوں میں شکست کھانا ہوگی جبکہ پاکستان کو بقیہ میچز جیتنے جیساتھ اپنا رن ریٹ بڑھانے کی بھی کوشش کرنا ہوگی۔

آسٹریلیا کو بنگلہ دیش اور افغانستان جیسی نسبتاً کمزور ٹیموں کے خلاف چار میں سے دو میچوں میں مقابلہ کرنا ہے۔ تاہم افغان ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ افغانستان کی ٹیم آسٹریلیا کو بھی ہرا سکتی ہے۔

آسٹریلیا کا آئندہ میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے ہوگا۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف اپنے اگلے دو میچ ہارنے کے بعد آسٹریلیا کے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے امکانات کم ہیں۔

اگر آسٹریلیا بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف اپنے اگلے دو میچوں میں سے کوئی ایک میچ جیتنے میں ناکام رہتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا، بشرطیکہ پاکستان اپنے تمام بقیہ میچز اچھے رن ریٹ سے جیت لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں