پاکستان کیخلاف فتح پر افغانیوں سے زیادہ بھارتی خوش

افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میچ جیت لیا۔

افغانستان نے ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں پاکستان کے 283 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا، چنئی میں کھیلے گئے میچ میں اس نے صرف دو وکٹیں گنوا کر میچ باآسانی جیت لیا۔

میچ ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف لوگ سرگرم ہوگئے، افغانستان سے زیادہ بھارتی کرکٹ فین خوش نظر آرہے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر تو افغانی ٹیم کیساتھ سٹیڈیم میں ڈانس کرنے پہنچ گئے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ واقعی آج ایک بہتر ٹیم جیت گئی، پاکستان کیخلاف فتح مبارک ہو۔ میں نے اور راشد خان نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں