پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہوٹل کے کھانے سے انکار،بریانی اور لذیذ پکوان آڈر کردئیے

پاکستان کا اگلا میچ 31 اکتوبر کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں ایک اہم میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔

 اپنے اہم میچ سے قبل، بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم نے اپنے موجودہ ہوٹل میں کھانا کھانے سے انکار کر دیا اور اس کے بجائے معروف کولکتہ کے ہوٹل کو آرڈر دینے کا انتخاب کیا، جہاں سے فوڈ ایپ کے ذریعے بریانی اور دیگر لذیذ پکوان آڈر کئے۔

بھارتی سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک پرتعیش ہوٹل کی طرف سے فراہم کردہ غذائیت سے بھرپور کھانوں کو ٹھکرا دیا اور اس کے بجائے کولکتہ کے ایک معروف ریسٹورنٹ سے بریانی، چانپ، فرنی، کباب اور شاہی پیس آرڈر کرنے کے لیے فوڈ ایپ کا استعمال کیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران صرف بریانی کھائی ہے اور کل بھی انہوں نے فائیو اسٹار ہوٹل کی طرف سے پیش کردہ پروٹین سے بھرپور ناشتے کو ٹھکرا دیا جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔

مسلسل چار میچ ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہیں۔ اس وقت پاکستان پوائنٹس کی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں