آخرکار پاکستان کو فتح نصیب، بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں سات وکٹوں سے فتح حاصل کرتے ہوئے چار میچوں میں شکست کا سلسلہ ختم کر دیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 205  رنز کا ہدف دیا تھا، جو پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی باؤلرز نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور محمد وسیم جونیئر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حارث رؤف نے 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر اب پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے، سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں  اب بھی برقرار ہیں۔

میچ شروع ہونے سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ٹیم کے جذبے کو بڑھانے کے لیے میچ میں فتح حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس بڑے ایونٹ میں ان کی کارکردگی توقعات سے کم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں