افغان مہاجرین کو وطن واپسی سے روکنے کی مذموم سازش کا پردہ فاش ہو گیا

افغان شہریوں کے لیے قائم کیے گئے کیمپ یا ان کی نقل و حرکت کے دوران واپسی کے عمل کو نقصان پہنچانے کی مذموم سازش کا منصوبہ بےنقاب ہوگیا ہے۔

افغان باشندوں کو وطن واپسی سے روکنے کے لیے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن قوتوں نے چمن اور اسپین بولدک میں پرتشدد مظاہروں کے ذریعے خلل ڈالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

شرپسندوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تصاویر کھینچیں اور فلمیں بنائیں جس میں دکھایا جائے کہ سیکیورٹی فورسز افغان شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔

ان تصاویر اور فلموں میں خواتین اور بچوں کو نمایاں طور پر دکھایا جائے گا تاکہ انہیں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔

اس حکمت عملی میں پاکستانی چوکیوں پر افغانوں پر فائرنگ کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ کرنے کے منصوبے کا مقصد جلد از جلد زیادہ سے زیادہ تباہی پھیلانا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو مزید ہوا دینے کے لیے ملک دشمن گروہوں نے افغانوں کے پرامن اخراج میں خلل ڈالنے کی گھناؤنی سازش تیار کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں