ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس اور لیویز کو ضم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے نگران حکومت کے جانب سے ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس اور لیویز کو ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ مزید قبائیلی اضلاع میں ایلیٹ فورس کا قیام کرتے ہوئے ان کی جدید طرز پر تربیت کا فیصلہ کرلیاگیا۔

اطلاعات کے مطابق، عبوری وزیر اعلیٰ اعظم خان کی سربراہی میں ہونے والی ٹاسک فورس میٹنگ میں پولیس فورس کو امن و امان کے موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کا عزم کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران ایلیٹ فورس کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے انکی جدید طرز پر ٹیننگ کی ہدایت کی گئی۔ ٹاسک فورس نے غیر قانونی افراد کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی فوری واپسی کا حکم دیا۔ الحاق شدہ علاقوں کے لیے تعلیمی اور اقتصادی منصوبے بنائے گئے، اس کے علاوہ صوبائی ٹاسک فورس نے صوبے میں ہائی سیکیورٹی جیل کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے علاوہ، ٹاسک فورس کو پشاور کے سیف سٹی پراجیکٹ اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی تعمیر میں تیزی لانے کا کام سونپا گیا اور اسے شمالی و جنوبی وزیرستان اور اورکزئی میں ججوں اور عدالتی عملے کے تبادلوں کے بارے میں پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں