پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار کمی کا امکان

یکم نومبر کو تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے جس سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ یکم نومبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔

نجی اخبار میں شائع خبر کیمطابق،یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 16 روپے فی لیٹر تک کمی ہوگی۔

توقع ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی بریک ڈاؤن 31 اکتوبر کو موصول ہوگا۔

وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ سے باری باری بریفنگ ملنے کے بعد عبوری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ قیمتوں کے تعین کے حتمی فیصلے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں