سعودی عرب کا غزہ کا محاصرہ جلد از جلد ختم کرانے کا مطالبہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے غزہ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کہا ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ فون پر بات چیت میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازع پر بات کی۔ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی کی مخالفت کی۔

فرانسیسی صدر کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی میں ختم کی جائے تاکہ فوری طور پر درکار طبی اور امدادی سامان بلا تاخیر علاقے میں داخل ہوسکے۔ مزید انہوں نے غزہ میں شہریوں کے خلاف فوجی آپریشن فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ علاقائی اور عالمی سلامتی کو لاحق ممکنہ خطرات کو روکا جا سکے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی سعودی ولی عہد کو فون کیا جب حال ہی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، سعودی عرب کے ولی عہد نے جسٹن ٹروڈو پر زور دیا کہ وہ موجودہ بحران کو کم کرنے کے لیے “جو بھی کرنا پڑے” کریں تاکہ کشیدگی مزید نہ پھیلے۔

ریاض میں سینیٹر لنڈسے گراہم کی قیادت میں ایک امریکی وفد بھی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی۔

سینیٹر گراہم لنڈسے کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں