شہید بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں نریندرمودی شرکت کرینگے

ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کا افتتاح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ہونے والا ہے، مودی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ میٹنگ کی اور افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ایک دعوت نامہ بھی پیش کیا، جس میں بتایا گیا کہ بھگوان رام کی مورتی کی تنصیب 22 جنوری 2024 کو مقرر ہے۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے رہنما موہن بھاگوت نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایودھیا مندر میں بھگوان رام کے آئیکن کی تنصیب کا جشن منانے کے لیے 22 جنوری کو پورے ہندوستان میں مندروں میں تقریبات منعقد کریں۔

جون میں، مندر کی تعمیراتی کمیٹی کے چیئرمین نریپیندر مشرا نے اعلان کیا کہ رام للا کی مورتی کی رسمی پوجا 14 جنوری کو شروع ہوگی۔

تین منزلہ رام مندر کے گراؤنڈ فلور کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، اور ٹرسٹ نے مکر سنکرانتی 14 جنوری کو رام للا کی آخری رسومات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں بھارتی وزیر اعظم نے ٹرسٹ کے عہدیداروں کی میٹنگ کے لیے آنے کی تصویر شیئر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں