اسرائیل نے اگر زمینی حملہ کیا تو صورتحال مزید سنگین ہوجائےگا،ایران

ایران کے مطابق اگر اسرائیل نے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں بند نہ کیں تو حالات مزید خراب ہوں گے۔

فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے فرانس سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کو اسرائیل کے جارحانہ اقدامات سے بچانے میں مدد کرے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دوحہ میں قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بات کی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملہ کیا تو حالات قابو میں رہیں گے۔

دوحہ کے دورے کے دوران جب انہوں نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی تو ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ نے امید ظاہر کی کہ مسلم دنیا او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں فلسطینی کاز کی حمایت کرے گی۔

اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف فلسطینیوں کی ایک مضبوط مزاحمت ہے، جس میں شہریوں کا قتل اور گھروں، مساجد، ہسپتالوں اور دیگر عوامی عمارتوں کی مسماری شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں