حماس اسرائیل جنگ:روس میدان میں آگیا،سلامتی کونسل میں قرارداد کی تجویز پیش کر دی

روسی حکومت نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد پیش کیا جس میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور شہریوں کے خلاف تشدد کی تمام کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔

جمعہ کو 15 رکنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس کے دوران، مسودے میں یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

کئی ممالک نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ شمالی غزہ پر حملہ نہ کرے۔ تاہم دس لاکھ سے زائد شہریوں نے وہاں سے نکلنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایک صفحے پر مشتمل روسی مسودہ قرارداد میں اسرائیل اور فلسطینیوں کا ذکر ہے تاہم حماس کا براہ راست ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجویز کی منظوری کے لیے، اس کے حق میں کم از کم نو ووٹوں کی ضرورت ہے، اور اسے امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین یا روس بلاک نہیں کر سکتے۔ امریکہ نے ہمیشہ اپنے دوست اسرائیل کو سلامتی کونسل کے عمل سے باہر رکھا ہے۔

سعودی عرب نے بھی غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے اور فلسطینیوں کے جبری انخلاء کی مخالفت کی ہے۔

اسی طرح اقوام متحدہ نے اسرائیل کے غزہ سے 24 گھنٹے کے اندر انخلاء کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے ان خدشات کا حوالہ دیا ہے کہ لاکھوں لوگوں کے بڑے پیمانے پر بے گھر ہونے سے ایک نیا انسانی بحران پیدا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں