نیا سروے: پاکستان میں 92 فیصد کھلا دودھ غیرمعیاری

ایک تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں 92 فیصد کھلا دودھ بنیادی صحت کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز نے ملک بھر میں کچے دودھ کے معیار اور حفاظت کے حوالے سے ایک سروے کیا اور دریافت کیا کہ 92 فیصد خام دودھ معیار کے مطابق نہیں ہے۔

ملک میں کھلے دودھ کے 54 فیصد نمونے انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ ہیں، سروے کے اعداد و شمار کے مطابق اس کا اعلان لاہور میں سروے کے نتائج پیش کرنے کے لیے منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا۔

نیلسن نامی عالمی تنظیم کی جانب سے ملک بھر کے گیارہ بڑے شہروں سے موسم سرما اور گرمیوں میں کھلے دودھ کے بارہ سو چھ نمونے جمع کیے گئے تھے، جس میں پتہ چلا ہے کہ 92 فیصد کھلا دودھ بنیادی صحت کے معیار پر پورا اترنے میں ناکام ہے۔

کیٹاگری میں : صحت
اپنا تبصرہ بھیجیں