برطانوی حکومت کا سیاحتی اوراسٹوڈنٹ ویزہ فیسوں میں اضافہ

یو کے ہوم آفس نے سیاحتی، وزٹ، یا اسٹوڈنٹ ویزا پر سفر کرنے والے افراد کے لیے ویزا فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق برطانیہ کی حکومت نے ویزا فیس میں اضافے کے نفاذ کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔

حالیہ حکومتی اعلان میں چھ ماہ سے کم قیام کے لیے وزٹ ویزا چارج میں 15 برطانوی پاؤنڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا فیس میں 127 برطانوی پاؤنڈ اضافہ شامل ہے۔

حالیہ تبدیلیوں کے بعد، چھ ماہ سے بھی کم عرصے کے لیے برطانیہ کے وزٹ ویزا کی قیمت اب £115 ہوگی، اسٹوڈنٹ ویزا کی قیمت £490 مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کام اور وزٹ ویزا فیس میں 15 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ ترجیحی، طالب علم اور اسپانسر ویزا فیس میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں