آج ایک شفاف الیکشن کمیشن ہے الیکشن کا فیصلہ وہی کریگا، نوازشریف

پاکستان روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر نوازشریف نے کہا  کہ الیکشن، الیکشن کمیشن کے مقررکردہ تاریخ پر ہونگے، الیکشن کمیشن اس معاملے میں مجاز ادارہ ہے، میں چاہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کی مقرر کردہ تاریخ پر ہوں۔

الیکشن کمیشن آج شفاف ہے اس لیے بہتر فیصلے کر سکتا ہے۔ ین کا مزید کہنا تھا کہ آج سرخرو ہوکر ملک جارہا ہوں، میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑدیا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان ایسا ملک تھا جو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہ چکا تھا اور آج حالات آپ کے سامنے ہیں۔ اس حالات کے ذمہ دار ہم سب ہیں اور ہم ہی اس کو ٹھیک کرینگے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف چار سال بیرون ملک رہنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ دبئی سے اسلام آباد لینڈ کیا اور پھر وہاں سے لاہور روانہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں