عمران خان کو آخرکار بیٹوں سے فون پر بات کی اجازت مل گئی

اڈیالہ جیل: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے بیٹوں سے بات آخرکار کروالی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے باعث پی ٹی آئی چیئرمین کے بیٹوں کو اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے فون پر بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو کال کی اجازت دینے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل سے برطانیہ میں موجود اپنے دو بیٹوں سے فون پر بات کی۔

عمران خان نے اپنے بیٹوں سے 30 منٹ تک فون پر بات کی، فون کال شام 4:30 سے 5:00 تک جاری رہی۔ جیل کے اندر ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سلیمان اور قاسم اپنے والد کی عیادت کے لیے پریشان ہوئے تو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان انہیں ہنستی ہوئی تسلی دی۔

بیٹوں سے بات کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا نے عدالت سے درخواست کی کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں