نوازشریف کی واپسی پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’’ریاست نے قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کر دیا ہے‘‘۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ لندن پلان اور اس کے مقاصد ناقابل قبول ہیں، عوام حکومت کی تبدیلی کو برداشت نہیں کرے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے نوازشریف کو خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز اگر آئینی طریقے سے آتا تو بہت بہتر تھا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کو الیکشن سے باہر کرکے حکومت انتخابات کا انعقاد نہیں کر سکے گی۔ ہم کب تک قید رہیں گے؟ ہم سڑکوں پہ نکلیں گے۔ صدر عارف علوی کو حکومتی حکام اور سیاسی دھڑوں کے درمیان تعمیری بات چیت کی سہولت فراہم کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں