لوئر دیر: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر جاں نحق

تیمرگرہ: ریسکیو ذرائیع کے مطابق رات کے تقریبا دو بجے تالاش بانڈگئ کے مقام پر آئل ٹینکر بریک فیل ہونے کے وجہ سے حادثے کا ہوا، جس میں موجود ڈرائیور اور کنڈیکٹر دونوں جھلس کر جاں بحق ہوۓ۔

ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی 3 فائر فایٹر اور 2 ایمبولینس موقع پر پہنچ گیئں۔ میڈیکل ٹیم نے دونوں جانبحق افراد کے جسد خاکی کو ایمبولنس میں تیمرگرہ ہسپتال منتقل کردیا۔

آگ سے قریبی دوکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا، اور بجلی لائن بھی گر گئ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں