نگران حکومت نے عوام پرایک بار پھر پیٹرل بم گرادیا،26 روپے کا بڑا اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ کرتے ہوۓ پیٹرول کو فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے مہنگا کردیا۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے 30 ستمبر تک ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26.02 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

موجودہ اضافے سے پٹرول کی قیمت بالترتیب 331.38 روپے اور ڈیزل کی قیمت 329.18 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نگراں حکومت کے قیام کے ایک ماہ میں پٹرول کی قیمت میں 58 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے 78 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں