کراچی سٹاک ایکسچینج کریش کر گیئ

سٹاک مارکیٹ کریش کر گیئ، شرح سود میں 2–3 فیصد اضافے کی افواہوں، بجلی کے بڑھے ہوئے بلوں کے خلاف عوامی غم و غصہ، ملک میں بڑھتی مہنگائی اور غیر مستحکم حالات کے اثرات کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ منفی رجحان دیکھا گیا۔

حصص کی قیمتوں میں 79.07 فیصد کمی ہوئی، معاشی بدحالی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو مجموعی طور 1کھرب 79ارب 82کروڑ 65لاکھ 53ہزار 917روپے کا نقصان ہوا۔

آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1,242 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ 100 انڈیکس 46 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔

رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے مارکیٹ میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مہنگائی میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں