بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف، تجاویز سامنے آگئیں

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی کے زیادہ بلوں کے بوجھ تلے دبے بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تجاویز تیار کیے ہیں۔ یہ تجاویز وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بجلی کا بل قسطوں میں ادا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سردیوں کے مہینوں میں بجلی کے بھاری بل ادا کرنے کی بھی تجویز ہے۔

پاور ڈویژن نے گھریلو صارفین کو بجلی بلوں پر ایک سلیب کا فائدہ دینےکی تجویز دی ہے ، سلیب کا فائدہ دینے سے بجلی کی کھپت پر زیادہ کے بجائے کم ٹیرف لگے گا۔

یہ تمام تجاویز اب زیر غور ہیں۔ تجویز دی گئی ہے کہ ماہانہ بجلی کے بلوں سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ممکنہ خاتمے کے لیے وزارت خزانہ سے مشاورت کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی کے بلوں پر 9 روپے فی یونٹ جی ایس ٹی کے خاتمے سمیت تمام اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

اگرچہ بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے، لیکن یہ تجویز کیا گیا ہے کہ کاروبار دوپہر شام 6 بجے کے تک بند رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں